پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم مجبوری میں مذاکرات کر رہے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری مذاکراتی ٹیم نے اپنے مطالبات پیش کر دیے ہیں۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میڈیا چلا رہا ہے کہ میں مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہوں، مجھے ضمانتوں کے پیچھے لگا دیا گیا ہے، میں مجبوری کے تحت یہاں پر تھا اس لیے نہیں گیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ 6 کیسز میں مجھے ابھی ضمانت مل چکی ہے، سلمان اکرم راجہ بھی اپنے کیسز میں مصروف تھے، تعجب ہوتا ہے جب یہ سنتا ہوں کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف اسنائپر گن استعمال کیے گئے، ہمارے 14 کارکنوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ 200 سے زیادہ پی ٹی آئی کے کارکنان لاپتہ ہیں۔