امریکی خلائی تحقیقی ادارے (ناسا) نے خلائی جہاز سورج کے قریب ترین مقام تک پہنچنے کی کوشش میں تاریخی لمحہ رقم کرے گا۔
ناسا کا خلائی جہاز "پارکر سولر پروب آج ایک ریکارڈ توڑ پرواز کے دوران سورج کے قریب ترین 38 لاکھ میل کے احاطے میں آئے گا، جو کسی بھی انسانی ساختہ شے کا سورج کے اتنے قریب جانے کا پہلا موقع ہوگا۔
یہ بغیر عملے والا خلائی جہاز 4 لاکھ 30 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گا۔
واضح رہے کہ یہ رفتار اتنی تیز ہے جو واشنگٹن ڈی سی سے ٹوکیو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں پہنچنے کےلیے کافی ہے۔
ناسا کے مطابق، پارکر سولر پروب کی یہ رفتار اسے تاریخ میں انسان کی بنائی گئی تیز ترین چیز کے اعزاز کا حقدار بنا دے گی۔
پارکر سولر پروب سورج کا قریب سے جائزہ لینے کیلئے 2018 میں لانچ کیا گیا تھا۔