بھارتی اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ کے ڈب ورژن نے بھی کمائی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشپا 2 ہندی زبان میں 700 کروڑ کمانے والی پہلی ڈب فلم بن گئی ہے، جس نے سوا 704 کروڑ کا بزنس صرف 19 دن میں کرلیا۔
سوکومار کی تیلگو ایکشن فلم نے ہر گزرتے دن کے ساتھ ریکارڈ پر ریکارڈ اپنے نام کررہی ہے، اُس نے بھارتی باکس آفس پر ڈب فلموں کی کیٹیگری میں 700 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔
اس فہرست میں راج کمار راؤ کی استری 2 پہلے نمبر پر تھی، جس نے بھارتی باکس آفس پر 600 کروڑ کمائے، دوسری نمبر پر باہو بلی 2 تھی، جس نے 500 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ باہو بلی نے 400 کروڑ کی حد عبور کی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فہرست میں عامر خان کی 3 فلمیں پی کے 300 کروڑ ، 3 ایڈیٹس 200 کروڑ اور گجنی 100 کروڑ کے ساتھ موجود ہیں۔