آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کیلئے رجسٹریشن کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اعلامیہ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچز کےلیے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل بھی جلد شروع ہوگا۔
آئی سی سی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے شائقین آج سے ٹکٹ کیلئے خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی ٹکٹوں کےلیے شائقین آئی سی سی کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ پہلے رجسٹرڈ کروانے والے شائقین کو ٹکٹوں کیلئے ترجیح دی جائے گی۔
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری اور مارچ میں پاکستان اور دبئی میں کھیلی جائے گی جس کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔