بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں تفتیشی اداروں پر دباؤ کو ختم کیا جائے۔
سب تک نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف سو سے زائد کیسز بنائے گئے جو پولیس کی مدعیت میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ یہ سارے کیسز ختم کیے جائیں، پراسیکیوشن پر نادیدہ دباؤ کو ختم ہونا چاہیے۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تجربہ گاہ نہ بنایا جائے، حکومت اپنی حکمت عملی پر غور کرے۔ پاکستان کی وسیع تر مفاد میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔