جنوبی وزیرستان میں 13 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر صدر مملکت کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
صدر نے کامیاب آپریشن میں خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
صدر مملکت آصف زرداری نے اس موقع پر ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے کیلئے کاروائیاں کر رہی ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔