بھارت کے نامور اداکار سلمان خان نے ایک فلم سنگھم اگین کے بعد ایک اور فلم کیلئے مختصر کردار کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔
بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے حال ہی میں روہیت شیٹی کی فلم سنگھم اگین میں کیمیو کردار نبھایا تھا۔ مداحوں کی جانب سے سنگھم فرنچائز میں سلمان خان کی انٹری کو بےحد پسند کیا گیا تھا۔
سلمان خان کے مختصر کردار کا سوشل میڈیا پر چرچہ ہو ہی رہا تھا کہ وہ اب فلم بابی جان میں بھی مختصر کردار میں نظر آگئے۔
اداکار ورون دھون کی فلم بےبی جان آج سنیما گھروں کی زینت بنی ہے، لیکن اس کے ایک منظر نے سب کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین تبصرے کرنے میں مصروف ہیں کہ فلم میں سلمان خان کی انٹری نے سنیما میں مداحوں کو حیران کردیا۔ تھیٹر سلمان خان کے نظر آنے کی خوشی میں گونج اٹھا۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سلمان خان نے کسی فلم میں کیمیو کردار نبھایا ہو، وہ سنگھم اگین کے علاوہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں بھی کیمیو کردار میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔