پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی حکومت پر لوگ ہنس رہے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون و آئین نام کی کوئی چیز نہیں ہے، دہشت گردی کی دفعات ارکانِ اسمبلی پر لگ رہی ہیں۔
شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون کی بالا دستی کے لیے تحریک جاری رہے گی، مذکرات کی کمیٹی تو بن گئی، اب دیکھتے ہیں حکومت کتنی سنجیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی نظریں مذکراتی کمیٹی پر ہیں، ہمیں پاکستان کی عدالتوں سے انصاف چاہیے۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا مزید کہنا ہے کہ جو سائفر آیا تھا وہ سازش تھی، اس کی مذمت کرتے ہیں، عدالت کو ازخود نوٹس لے کر تمام معاملات پر ایکشن لینا چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا ہو گا۔