پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے 19 سال قبل ہونے والے اپنے نکاح کے خوبصورت اور دلچسپ لمحات شیئر کیے ہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر اور نکاح کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
جویریہ سعود کا 19 سالہ پرانا اپنی شادی کا یہ مواد شیئر کرنے کا مقصد خوبصورت لمحات کی یاد کو تازہ کرنا اور اپنی شادی کی 19 ویں سالگرہ منانا ہے۔
اداکارہ نے اپنے شوہر، اداکار و پروڈیسر سعود کے ساتھ کروایا گیا شادی کا روایتی فوٹو سیشن بھی شیئر کیا ہے۔
اداکارہ نے ایک دوسری پوسٹ میں نکاح کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’یادگار لمحہ‘۔
جویریہ سعود کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے مطابق ان کا حقِ مہر 51 ہزار مقرر کیا گیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جویریہ سعود کے ’ہاں‘ کہنے کے بعد قاضی صاحب نے اداکار سعود سے دلچسپ انداز میں بار بار ’ہاں‘ کہلوایا تھا۔