سانحۂ 9 مئی میں ملوث مزید مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطاب سانحۂ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنائی گئی ہیں۔
جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللّٰہ نیازی کو 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
جناح ہاؤس حملے میں ملوث رئیس احمد ولد شفیع اللّٰہ کو 6 سال قید جبکہ ارزم جنید ولد جنید رزاق کو 6 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ جناح ہاؤس حملے میں ملوث علی رضا ولد غلام مصطفی کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔