پیپلز پارٹی کی رہنما ناہید خان نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سے پاکستان لیڈر لیس ہے۔
ناہید خان اور صفدر عباسی نے گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر خدمت کی۔
ناہید خان نے کہا کہ محترمہ نے دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی، انہوں نے عوام کی امیدوں کو بڑھایا۔
پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ اب یہاں کوئی ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بینظر بھٹو کی شہادت سے جو نقصان پاکستان کو ہوا ہے وہ ناقابلِ تلافی ہے۔