عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر اسرائیل نے احتجاج کیا ہے۔
تل ابیب سے میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے پوپ فرانسس کے اسرائیل میں نمائندے کو طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسمس پر پوپ فرانسس نے جنگ بندی کا مطالبہ اور غزہ میں فضائی حملوں میں فلسطینیوں کے قتل عام پر اظہار افسوس کیا۔
اسرائیل نے ویٹکین کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسمس تقریبات میں فلسطینی علامت ’’کفایہ‘‘ اور پوپ فرانسس کی تصویر پر بھی اسرائیل مشتعل ہے۔
دسمبر میں پوپ فرانسس نے غزہ میں فلسطینی نسل کشی کی آزادنہ تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا تھا۔