بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی طبعیت ناساز ہوگئی، انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا۔
منموہن سنگھ کی اچانک طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں دہلی میں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز ان کا علاج کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متعدد ڈاکٹرز منموہن سنگھ کا معائنہ کرنے میں مصروف ہیں، انہیں سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی۔
ڈاکٹر منموہن سنگھ مسلسل دو بار بھارت کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2004 سے 2014 تک ملک کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔
ممنموہن سنگھ وزیراعظم بننے سے پہلے بھارت کے وزیر خزانہ اور فنانس سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔