خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال کے لیے کوہاٹ میں گرینڈ امن جرگے میں آج حتمی فیصلے پر دستخط متوقع ہے۔
گرینڈ امن جرگے کے ذرائع کے مطابق سب کچھ طے ہو چکا ہے، دستخط کا عمل بھی آج مکمل ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ کرم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پارا چنار پشاور مرکزی شاہراہ اور دیگر راستے ڈھائی ماہ سے بند ہیں، اپر کرم کو ہر قسم کی سپلائی معطل ہے جبکہ پاک افغان سرحد بھی ڈھائی ماہ سے بند ہے۔
ضلع کرم میں اشیائے ضروریات کا فقدان ہو گیا ہے، ہوٹل اور دیگر کاروباری مراکز بھی گزشتہ 3 ہفتوں سے بند ہیں۔ راستوں کی بندش کے خلاف کرم پریس کلب پر احتجاجی دھرنے کا آٹھواں روز ہے۔
دھرنا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع کرم کے 5 مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔ راستے کھولنے، خوراک و علاج کا بندوبست نہیں کیا جارہا۔ صوبائی حکومت صرف تردیدی بیانات تک محدود ہے۔