پاکستان میں یورپین یونین کے دفتر نے پاکستانی شہریوں کو ایک نئی فریب کاری سے خبردار کیا ہے۔
یورپین یونین کے دفتر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر جاری کردہ پیغام میں بتایا کہ اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفارتی مشنز نے گوگل میپس میں رکن ممالک کے سفارت خانوں کے لیے جعلی اندراجات دیکھے ہیں، جن میں ویزا اور قونصلر اپوائنٹمنٹ کے بارے میں گمراہ کن معلومات بشمول جعلی ٹیلی فون نمبر ہیں۔
انہوں نے قرار دیا کہ ‘یہ مجرمانہ تنظیموں کی طرف سے ایک سنگین فریب کاری ہے’۔
یورپین دفتر نے پاکستانی شہریوں کو مطلع کرتے ہوئے مزید آگاہ کیا کہ ‘یورپی یونین کا دفتر اس بات پر زور دینا چاہے گا کہ صرف یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفارت خانوں کی ویب سائٹس ہی متعلقہ ممالک کے تمام ویزا اور قونصلر مسائل کے لیے مستند معلومات اور رابطے کا ڈیٹا فراہم کرتی ہیں، نہ کہ گوگل میپس یا سفارت خانے کی دیگر ڈائریکٹریوں میں درج اندراجات۔