وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2024 میں بینکنگ کمپنیز کے متعلق ترامیم منظور کرلیں، آرڈیننس کے ذریعے بینکوں کے 70 ارب روپے کے اضافی منافع پر ٹیکس وصولی ہو گی۔