زمبابوے کی ٹیم پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں افغانستان کے خلاف 586 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
بلاوایو میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن زمبابوے کے آل آؤٹ ہوجانے کے بعد افغانستان نے 2 وکٹ پر 64 رنز بنالیے ہیں۔
دوسرے دن کے چائے کے وقفے تک زمبابوے کو افغانستان پر 522 رنز کی برتری حاصل ہے۔
زمبابوے نے اپنی پہلی اننگز میں شان ولیمز 154، کپتان کریگ ایروین 104 اور برائن بننیٹ کے 110 رنز کی بدولت اپنی ٹیسٹ تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنادیا۔
افغانستان کی طرف سے غضنفر نے 3، نوید زدران، ظاہر خان اور ضیاء الرحمان نے 2، 2 اور عظمت اللّٰہ نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔