پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے کھیلوں کی فیڈریشنز کے مالی امور کی جانچ کے لئے بینک اسٹیٹمنٹ اور مالی سال کی آڈٹ رپورٹس سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔
پی ایس بی حکام کے مطابق مالی امور کی جانچ پڑتال کے حوالے سے 43 فیڈریشن کو خط لکھا گیا تھا، جس میں سے 9 نے مقررہ مدت میں بینک اسٹیٹمنٹ اور آڈٹ رپورٹ پی ایس بی کو جمع کرائی ہیں۔
ویٹ سائٹ پر اپ لوڈ فہرست کے مطابق نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان، پاکستان پولو ایسوسی ایشن، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن، چیس فیڈریشن آف پاکستان، پاکستان جوڈو فیڈریشن آف پاکستان، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن اور پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن نے مالی سال 24-2023 کی آڈٹ رپورٹ اور بینک اسٹیٹمنٹ جمع کرادیے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے مالی امور میں شفافیت کےلیے 43 فیڈریشنز کو خط لکھ کر انھیں ایک سال کی بینک سٹیٹمنٹ اور مالی سال کی آڈٹ رپورٹ مانگی تھی۔