نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن ایک بار پھر التواء کا شکار ہوگیا، یکم جنوری کو نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کےلیے آپریشنل نہیں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تیسری بار گوادر ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب منسوخ کردی، قومی ایئرلائن کی نیو گوادر ایئرپورٹ کے لیے یکم جنوری کی پہلی کمرشل پرواز بھی منسوخ ہوگئی۔
ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن نے ایئرپورٹ کےلیے افتتاحی پرواز کو جنوری کے دوسرے ہفتہ تک ملتوی کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چینی سرمایہ کاری سے 246 ملین ڈالر کی خطیر لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔