دبئی میں سال نو کی آمد کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، جبکہ سال نو منانے کیلئے نیا انداز اپنالیا ہے۔
دبئی حکام کے مطابق ہمارا ملک جفاکش محنت کشوں نے تعمیر کیا ہے۔ محنت کش ہمارے پارٹنرز ہیں، مل کر نئے سال کی خوشیاں منائیں گے۔
حکام کے مطابق نئے سال پر دو دن محنت کشوں کیلئے ہائی اسپیڈ فری انٹرنیٹ دستیاب ہوگا۔ سونے کے زیورات محنت کشوں کے خاندانوں کیلئے بطور تحفہ ملیں گی۔
دبئی حکام نے اعلان کیا کہ محنت کشوں کو 2 نئی گاڑیاں بھی بطور تحفہ دی جائیں گی، جبکہ 30 فری ٹکٹس بھی محنت کشوں کو ملیں گے۔
حکام کے مطابق پانچ لاکھ درہم کے مختلف پرائز بھی محنت کشوں کو ملیں گے۔ محنت کشوں کیلئے القوز، محسنہ، جبل عل میں نیو ایئر کی تقریبات ہوں گی۔
دبئی حکام نے کہا محنت کش ان تقریبات میں شریک ہوں اور انعامات جیتیں۔