لاہور میں سردی بڑھنے پر گیس پریشر کم ہو گیا، بیشتر علاقے گیس سے محروم ہو گئے۔
لاہور کے کئی علاقوں میں مقررہ اوقات کے دوران بھی گیس میسر نہیں ہے، فیروز پور روڈ، مسلم ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن کے علاقے شدید متاثر ہیں۔
اس کے علاوہ ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، اقبال ٹاؤن،اچھرہ، چوبرجی، واپڈا ٹاؤن، سبزہ زار اور دیگر علاقے بھی متاثر ہیں۔
اس حوالے سے سوئی نادرن حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی طلب کئی گنا بڑھنے سے سسٹم میں گیس کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
حکام نے کہا کہ پوری کوشش ہے مقررہ وقت پر گیس فراہم کی جائے۔
سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں، چند علاقوں میں گیس کی کمی ہے۔