پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل وقت پر شروع نہ ہو سکا۔
سنچورین میں ہلکی بارش کے باعث پِچ اور اسکور کارڈ کورز سے ڈھانپ دیے گئے۔
واضح رہے کہ آج پاکستان ٹیم کو اپنی دوسری اننگ 88 رن 3 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھانی ہے، بابر اعظم 16 اور سعود شکیل 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگ میں 211 رنز بنائے تھے جس کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم 301 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔