پشاور کی قدیم فصیل کو نقصان پہنچانے کے الزام میں کئی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کی تاریخی فصیلِ شہر کو نقصان پہنچانے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ مقدمہ محکمۂ آرکیالوجی کی درخواست پر انٹیکویٹی ایکٹ 2016ء کے تحت درج کیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمۂ آرکیالوجی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تاریخی سرکی دروازے کے قریب فصیل کو نقصان پہنچایا ہے، انہوں نے تاریخی فصیل توڑ کر دکانیں تعمیر کی ہیں۔
محکمۂ آرکیالوجی نے یہ بھی کہا ہے کہ قانون کے تحت تاریخی فصیل کو نقصان پہنچانا سنگین جرم ہے، فصیلِ شہر کے 16 دروازے ہیں، اس کے اندر قلعۂ بالاحصار اور گورگٹھڑی سمیت مختلف تاریخی مقامات واقع ہیں۔