اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ 40، 25، 15 اور ساڑھے سات ہزار کے انعامی بانڈز کی واپسی کی تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔
مرکزی بینک اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک، بینکنگ سروسز کارپوریشن، کمرشل بینکوں سے بانڈز واپس یا تبدیل کروائے جاسکتے ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ 31 دسمبر 2024 کے بعد انعامی بانڈ واپسی کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔