یمن میں صنعا ایئرپورٹ پر اسرائیلی بم باری کے مناظر کیمرے میں محفوظ ہوگئے۔
عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ایڈہانوم بھی حملے کے وقت ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ وی آئی پی لانج سے ایڈہانوم کو محفوظ مقام پر لے جانے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔
اسرائیلی فوج کے حملے میں کنٹرول ٹاور تباہ ہوگیا اور ایئرپورٹ پر کھڑے طیاروں کو نقصان پہنچا۔
خیال رہے کہ 26 دسمبر کو اسرائیلی طیاروں نے یمن میں حوثیوں کے علاقوں پر بمباری کرتے ہوئے دارالحکومت صنعا کے ایئرپورٹ اور حدیدہ شہر میں تیل اور بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 3 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر تیدروس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے فضائی حملے نے صنعاء ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا، اس وقت وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ یمن سے روانہ ہونے والے تھے۔