اسلام آباد (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نےہفتہ کو جے یو آئی(ف) رہنما مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر جا کر مولانا فضل الرحمن کی عیادت کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمن کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں ،ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں مولانا کے ساتھ ہیں۔ سیدال خان نے کہا کہ میں ذاتی پر مولانا کی سیاسی جدو جہد کا معترف ہوں۔