کراچی( اسٹاف رپورٹر) ریس کورس میں ہفتے کو آٹھ ریسوں کا انعقاد ہوا، سوار ممبریز خان نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی، انہوں نے پنچ لائن پرکرسمس کپ جیتا، جبکہ تھنڈر بوائے اور ایکس گیمبلر پر منیجنگ کمیٹی کپ میں بھی فتح حاصل کی، جبکہ بلال احمد نے کویت ہنیاور کویت لیڈی پر جیت کی ڈبل مکمل کی۔تجربہکار سوار سہیل احمد نے پرنس ولیم اور سنسیئر اپروچ پر نرسری اور گنی کپ جیت کر اپنی ڈبل مکمل کی، جبکہ پریڈی کٹ پر جیت کے ساتھ فتح کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔