شدید دھند کے باعث لندن کے ایئرپورٹس پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے، ہیتھرو اور گیٹ وک ایئرپورٹس پر متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق برطانیہ میں مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے قبل پرواز کا شیڈول چیک کرنے اور گاڑیاں چلانے والے افراد کو بھی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ہیتھرو ایئرپورٹ سے ہفتے کو 20 پروازیں منسوخ اور 29 تاخیر کا شکار ہوئیں، گیٹ وک سے 26 پروازیں تاخیر کا شکار اور ایک منسوخ ہوئی ہے۔