پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ جنہوں نے ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا وہ غلط فہمی پر تھے۔
شازیہ مری نے بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ بینظیر بھٹو کمزور اور غریب کی آواز تھیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے بھی اپنی تقریر میں کہا کہ محترمہ غریب اور کمزور کی آواز تھیں۔
ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے صرف ایک لیڈر کو نہیں بلکہ کمزور لوگوں کے لیے لڑنے والی شخصیت کو کھویا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ لوگ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور ملک میں امن و استحکام دیکھنا چاہتے ہیں۔
شازیہ مری نے مزید کہا کہ پی پی وہ واحد جماعت ہے جو آمروں کے خلاف کھڑی رہی۔