سنچورین ٹیسٹ جیتنے کے لیے چوتھے روز آج پاکستان اور جنوبی افریقا کی کوششیں جاری ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ میچ گزشتہ روز (تیسرے دن) ہی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا تھا۔
ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہوم ٹیم نے 3 وکٹوں پر 27 رنز بنالیے تھے۔
قومی ٹیم گزشتہ روز 237 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم نے پہلی اننگ میں 211 رنز بنائے تھے جبکہ ہوم ٹیم نے 301 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجا کر 90 رنز کی سبقت حاصل کی تھی۔