پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ترجمان شازی مری نے کہا ہے کہ پاراچنار معاملے پر سندھ میں سیاست کرنا ناانصافی ہے۔
کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارا چنار کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے لیکن شہر میں جگہ جگہ دھرنے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے سندھ کے بجائے خیبر پختونخوا میں ہونے چاہئیں، پارا چنار کے معاملے پر سندھ میں سیاست کرنا اور لوگوں کو تکلیف دینا ناانصافی ہے۔
پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں کریں۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور کے باہر دھرنا دیں، وہاں زور لگائیں۔