ملیالم اداکار دلیپ شنکر اتوار کو تھروونتھپورم شہر میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے۔
انکی موت کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے، مقامی میڈیا کے مطابق وہ 19 دسمبر سے اس ہوٹل میں موجود تھے۔
ان کے ساتھی اداکار انہیں فون کر رہے تھے لیکن فون نہیں اٹھایا گیا، جس کے بعد وہ انہیں چیک کرنے آئے اور ہوٹل کے اسٹاف کو بتایا، جس پر جب دروازہ کھولا گیا تو وہ کمرے میں مردہ پائے گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ وہ ٹی وی سیریز پنچنگنی کی شوٹنگ کے لیے یہاں آئے تھے، شو کے ڈائریکٹر نے پولیس کو بتایا کہ دلیپ شنکر کافی بیمار تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا۔
پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے، دلیپ شنکر ملیالم ٹیلی ویژن شوز جن میں اماں اری ایتے، پنچنگنی اور سنداری کا حصہ رہے ہیں۔