حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق اسرائیلی میڈیا پر مزید معلومات سامنے آئی ہیں۔
تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق قتل کی رات اسماعیل ہنیہ کے کمرے کا اے سی خراب ہونے پر اسرائیل کو سازش ناکام ہونےکا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔اے سی جلد ٹھیک ہونے پر حماس چیف واپس ریموٹ کنٹرول بم والے کمرے میں چلے گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب سے چند لمحوں قبل ریموٹ کنٹرول بم کمرے میں رکھا گیا تھا۔ حلف برداری سے ایک روز قبل رات کو ہنیہ کے قتل کی سازش کو روکا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق بارودی مواد اتنا رکھا گیا کہ صرف اسماعیل ہنیہ کی شہادت یقینی ہو۔ دھماکے کے چند سیکنڈز بعد انقلابی گارڈز کی فرسٹ ایڈ ٹیم کمرے میں پہنچی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق قتل میں ایرانی باشندوں، انقلابی گارڈز اور حماس ممبران کے ملوث ہونے کی تحقیقات حماس اور ایران نے کیں۔
خیال رہے اسماعیل ہنیہ کو دھماکا خیز مواد کا نشانہ بناتے ہوئے 31 جولائی کو شہید کردیا گیا تھا۔ وہ مسعود ایرانی صدر پزشکیان کی تقریب حلف برداری کے سلسلے میں تہران میں موجود تھے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔