فرانس سے سمندر کے راستے برطانیہ آنے کی کوشش میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ آنے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا جس میں 50 افراد سوار تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار کشتی میں موجود 45 افراد کو بچا لیا گیا۔ فرانسیسی میری ٹائم حکام کے مطابق دیگر کی تلاش جاری ہے۔