کراچی کے علاقے نیو کراچی میں سیکڑ الیون ایل کے ایک گھر میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ مقتولہ کی شناخت 18 سالہ آشفینہ عمران کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو تنازعات کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ لڑکی کو سینے میں گولی قریب سے ماری گئی جو کمر سے پار ہوئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کو نامعلوم سمت سے آکر گولی نہیں لگی، واقعے سے متعلق ملے شواہد اور اہلخانہ کے بیانات میں تضاد ہے جبکہ مقتولہ کے گھر سے ایک پستول بھی ملا ہے۔