دبئی کے مال آف ایمریٹس کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں، عمارت میں جانی و مالی نقصان کے حوالے سے کوئی تفصیلات بھی سامنے نہیں آسکی ہیں۔
ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ایس او پیز کے مطابق 3 منٹ میں متاثرہ مقام پر پہنچ گئیں اور امدادی کام شروع کردیا۔
عمارت میں لگی آگ کے شعلے دور سے ہی نظر آرہے ہیں۔