امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر سو سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق جمی کارٹر 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر رہے، ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا۔
جمی کارٹر نے امن کا نوبیل انعام بھی حاصل کیا، صدارت کے عہدے کے خاتمے کے بعد انھوں نے انسانی حقوق کے لیے کام کیا۔
جمی کارٹر یکم اکتوبر 1924ء کو پیدا ہوئے تھے۔ وہ آج سو سال دو ماہ اور 28 دن کی عمر میں جارجیا میں اپنے گھر میں انتقال کرگئے۔
وہ امریکی صدور میں سب سے زیادہ عمر پانے والے صدر تھے اور پہلے صدر تھے جنھوں نے سو سال کی عمر پائی۔