بیجنگ (شِنہوا)چین، ایران کا جامع تعاون منصوبے پر مزید عملدرآمد پر اتفاق،وانگ پی نے کہا کہ تعاون میں اضافہ دونوں کیلئے فائدہ مند ہوگا ،عباس عراقچی نے کہا کہ تزویراتی شراکت داری ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے، چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ ملاقات کی جس میں چین،ایران جامع تعاون کے منصوبے پر عملدرآمد کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وانگ نے کہا کہ 16 ویں برکس سربراہی اجلاس کے دوران دونوں سربراہان مملکت کے درمیان کامیاب ملاقات نے چین-ایران تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے تزویراتی رہنمائی فراہم کی۔چین،ایران سدا بہار تعلقات اور دونوں قوموں کے درمیان روایتی دوستی کا ذکر کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ چین اور ایران کے درمیان تعاون میں اضافہ نہ صرف دونوں قوموں کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ یہ علاقائی اور عالمی امن، استحکام اور ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔وانگ نے کہا کہ دونوں فریقین کو اپنے بنیادی مفادات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔