اسرائیل کے چند گھنٹوں کے دوران غزہ سٹی کے تین اسپتالوں پر حملے، الوفا اسپتال پر حملے میں متعدد لوگ جھلس گئے۔
زرائع کا بتانا ہے کہ حملے میں کم از کم 7 فلسطینی شہید ہوئے، جمعہ کو کمال عدوان اسپتال کو آگ لگا کر صیہونی فوج نے اسپتال ڈائریکٹر اور عملے سمیت سیکڑوں افراد کو قیدی بنالیا تھا۔
عالمی امدادی اداروں نے ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب شدید سردی سے ٹھٹر کر غزہ کا ایک اور نومولود دم توڑ گیا، اب تک پانچ بچوں کی ٹھنڈ سے اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔