پنجاب میں 2024 گرم ترین سال رہا، گرمی کا دورانیہ بڑھ گیا جبکہ سردی کا دورانیہ گھٹ کر 45 دنوں کا رہ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں 2024 کے دوران شدید گرمی پڑی، گرمی کا سیزن مئی سے شروع ہوکر اکتوبر تک جاری رہا۔
اس دوران زیادہ سے زیادہ اور کم از کم درجہ حرارت میں فرق انتہائی کم رہا، لاہور میں گرمی کی شدت کا احساس 55 تک ریکارڈ کیا گیا اور اکتوبر تک پنجاب میں پنکھے چلتے رہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 2024 میں گرمی کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹا، ہوائیں بند رہیں، بارش بھی کم ہوئی۔
لاہور میں ایک بھی اچھی بارش نہ ہوئی، مئی سے جولائی تک موسم خشک رہنے سے شہری گرمی اور حبس سے پریشان رہے، برسات میں بھی بارشیں کم ہوئیں۔
اکتوبر سے کے دوسرے ہفتے اسموگ سیزن شروع ہوا تو اسموگ نے دیکھتے ہی دیکھتے لاہور سمیت بیشتر اضلاع کو لپیٹ میں لے لیا
2024 میں صوبائی دارالحکومت کے بعض علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈکس 2 ہزار سے بھی تجاوز کر گیا، فضا انتہائی مضر صحت ہوگئی، گردوغبار نے شہر کو دھندلائے رکھا۔