سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق منشیات جازان، عسیر اور نجران کے علاقوں سے پکڑی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ جازان، عسیر اور نجران سے 959 منشیات کے ساتھ اسمگلر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی پر 849 یمنی باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔