موٹر وے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں 7 مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔
بس بہاولپور سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ ڈرائیور کی لاپروائی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں ٹرالر اور وین میں ٹکر کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں سے 8 زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں نواب شاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔