کراچی سے گداگری کے لیے وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے کی کوشش میں 2 ہندو خواتین کو امیگریشن نے آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے کے حکام کے مطابق گرفتار ایشا دیوی اور نیشو کماری وزٹ ویزے پر بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جا رہی تھی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمہ ایشا دیوی کا نام امیگریشن کی اسٹاپ لسٹ میں ہے۔
ایف آئی اے کے حکام کے مطابق ملزمہ ایشا دیوی اس سے قبل بھی سعودی عرب بھیک مانگنے میں ملوث رہی ہے، ملزمہ کو کچھ عرصے قبل سعودی عرب پولیس نے بھیک مانگنے پر گرفتار کیا تھا اور پھر پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔
امیگریشن حکام کے مطابق اس کی ساتھی ملزمہ نیشو کماری سعودی عرب جانے کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکی، ملزمہ کے پاس سفری اخراجات کے حوالے سے بھی مطلوبہ رقم موجود نہ تھی۔
امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے، انہیں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔