وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوشہرو فیروز اور اٹک میں ہونے والے حادثات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے حادثات میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ نوشہرو فیروز میں ٹریلر اور وین کے تصادم کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ٹرالر اور وین کے حادثے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اٹک میں فتح جنگ انٹر چینج کے قریب ہونے والے دوسرے حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق اس حادثے میں 7 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔