چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہیومن کیپٹل اور انڈسٹریز کی ماڈرنائزیشن ہماری بنیادی ترجیح ہے۔
چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے لاہور چیمبر کا دورہ اور اجلاس سے خطاب کیا۔
انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا، سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں ہر سیاسی جماعت کی نمائندگی ہے، تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے سپرد کروں گا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تاجروں کے مسائل پر بات کرنے کے لیے سینیٹ کا فورم حاضر ہے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے اقتصادی و معاشی استحکام ضروری ہے، بہتر معاشی مستقبل کے لیے پبلک پرائیویٹ سیکٹر کا اشتراک فائدہ مند ہے، ملک کو اس وقت معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ زراعت پر توجہ دیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، یہاں بیجوں اور سبزیوں میں ملاوٹ بہت ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سینٹ میں معاشی بحالی کی بہت ساری تجاویز پر کام ہو رہا ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ چیزوں کو بہتر کریں۔
یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ ایکسپورٹ کے لیے نئے ایوینو تلاش کرنے کی ضرورت ہے، بزنس کمیونٹی اور پارلیمنٹ کے درمیان گہرا ربط ہونا چاہیے، یہ سوچ نہیں ہونی چاہیے کہ میں ہوں تو سب ٹھیک ہے یہ نہیں ہونا چاہیے کہ میں نہیں تو ملک ہے نہ کچھ اور۔