سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے انتقال پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری و وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔
آصف زرداری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جمی کارٹر کے خاندان، امریکی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عالمی امن اور انسانی حقوق کے لیے سابق امریکی صدر کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
دوسری جانب وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھی سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔
اُنہوں نے کہا کہ جمی کارٹر کے اہلِ خانہ اور امریکی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
وزیرِاعظم نے یہ بھی کہا کہ جمی کارٹر قیادت کے اعلیٰ اوصاف اور عالمی امن کے فروغ کے لیے اپنی خدمات کے باعث یاد رکھے جائیں گے۔