پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے علامہ راجا ناصر عباس سے پارہ چنار میں سڑک کھلوانے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پارہ چنار کا مسئلہ خیبر پختونخوا کا ہے اور ایم ڈبلیو ایم پختونخوا کے سوا پورے ملک میں احتجاج کر رہی ہے۔
دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ جس حکومت میں کرم واقعہ ہوا اس کے خلاف تو کوئی آواز نہیں اٹھارہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں احتجاج کے باعث سڑکوں کی بندش سے شہریوں کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے، مظاہرین سے رابطے میں ہیں، کچھ مقامات کھلوانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔