وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی جو کر رہے ہیں پاکستان کی خاطر کر رہے ہیں، پاکستان کی خاطر ہی فارم 47 کی حکومت کے ساتھ بیٹھنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مذاکرات سے متعلق سب تک نیوز سے گفتگو کی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ اپوزیشن اور حکومتی مذاکرات میں شامل ہونگے؟ علی امین گنڈاپور نے کہا میں بالکل مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہوں گا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے حالات کو دیکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنائی۔ انہوں نے اپنی ذات کی بجائے پاکستان کے مستقبل کے لئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی۔
علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ عوامی طاقت کے سہارے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوگی، بیرونی دباؤ پر یقین نہیں رکھتے ہمیں صرف اللہ کی ذات پر یقین ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اتنی بڑی جماعت کےلیے بیرونی طاقت یا بیرونی بیانیے کی ضرورت نہیں۔