برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے مئیر لندن صادق خان کو نائٹ کے اعزاز سے نواز دیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق صادق خان کو نائٹ کا انتہائی معتبر اعزاز لندن کے عوام کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
صادق خان رواں برس مسلسل تیسری مرتبہ لندن کے مئیر منتخب ہوئے تھے۔
میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ جنوبی لندن میں بچپن گزارتے وقت سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن شہر کا میئر بن جاؤں گا۔
صادق خان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کا پہلے سے ہی یہ ایک اعزاز تھا کہ وہ جس شہر سے پیار کرتا ہے اس کی خدمت کررہا ہے، نائٹ کا اعزاز ملنے پر وہ بہت فخر محسوس کررہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نائٹ کا اعزاز ملنے سے اب صادق خان کے نام سے پہلے سر بھی لکھا جائے گا۔