پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے اپنی شادی سے متعلق منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ نیلم منیر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔
اس دوران انہوں نے جہاں خود سے پوچھے گئے متعدد سوالات کے جواب دیے اور دلچسپ موضوعات پر بات کی وہیں شادی کے سوال پر بھی اپنے منصوبے کا بھی انکشاف کیا ہے۔
پوڈ کاسٹ میں نیلم منیر نے شادی کے سوال پر بتایا ہے کہ میرا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، دور دور تک شادی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
اس پر میزبان نے کہا کہ پتہ نہیں کون ہو گا وہ خوش قسمت شخص جس سے آپ کی شادی ہو گی۔
نیلم منیر کو انٹرویو کے دوران کہتے ہوئے سنے جا سکتا ہے کہ ’اللّٰہ کرے کہ میں شادی کے معاملے میں خوش قسمت ہوں۔‘